اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو افغانستان میں ہوٹلوں میں قیام کرنے سے خبردار کر دیا،فوری نکلنے کی ہدایات جاری

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن / لندن(این این آئی)امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو افغانستان میں ہوٹلوں میں قیام کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالخصوص سرینا ہوٹل یا اس کے قریب قیام پذیر شہری فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق

امریکا اور برطانیہ نے افغانستان میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہوٹلوں کے استعمال سے گریز کریں اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سرینا ہوٹل یا اس کے قریب و جوار میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔اسی طرح برطانیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل کے سرینا ہوٹل یا اس کے قریب رہنے والے برطانوی شہری فوری طور پر کہیں اور منتقل ہوجائیں تاہم کسی دوسرے ہوٹل میں بھی جانے سے گریز کریں۔خیال رہے کہ عالمی سطح پر معروف سرینا ہوٹل پر پہلے بھی دو بار حملہ ہوچکا ہے۔ اس ہوٹل میں زیادہ تر غیرملکی حکام قیام کرتے ہیں اس کے علاوہ یہ ہوٹل تاجروں اور غیر ملکی مہمانوں میں بھی مقبول ہے۔امریکا اور برطانیہ کی جانب سے یہ ہدایت اس وقت سامنے ا?ئی ہیں جب طالبان کے دوحہ میں امریکا کے ساتھ پہلے دوبدو مذکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے اور جمعے کے روز مسجد میں خودکش دھماکے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ یہ وہی سرینا ہوٹل ہے جس کی پانچویں منزل پر پاک فوج کے افسران کے ٹھہرنے کی مضحکہ خیز خبر بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے اپنے شو میں اْڑائی تھی حالانکہ ہوٹل صرف دو منزلہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…