اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے منشیات کیس میں گرفتار اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے سے متعلق اہم بیان دے دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے حکمران جماعت بی جے پی کے یونین وزیر اجے مشرا کے بیٹے جس نے چار کسانوں کو قتل کیا ہے اس کے جرم پر کاروائی کرنے کی بجائے ایک 23سالہ بچے کے پیچھے پڑ گئی ہے کیونکہ اس کا
سر نیم ’خان ‘ ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی اپنے بنیادی ووٹ کی افسوسناک خواہش کو پورا کرنے کیلئے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے کی ضمانت آج بھی نہ ہو سکی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور ان کی درخواست ضمانت پر آج بھی سماعت نہ ہو سکی اور اب یہ سماعت بدھ کو ہو گی۔