اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملزموں سے پیسے لینے کا منصوبہ ۔۔ عائشہ اکرم اور ریمبو مشکل میں پھنس گئے

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی/آن لائن )مینار پاکستان واقعے میں نئی پیشرفت ہوئی ہے جس میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام اور اس کے ساتھی ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آ گئی۔عائشہ اور ریمبو کے درمیان شناخت کیے گئے 6 ملزمان سے پانچ پانچ لاکھ روپے لینے کا مکالمہ ہورہا ہے۔خاتون کہتی ہے کہ ملزم غریب ہیں اور وہ پانچ پانچ لاکھ روپے ہی دے دیں تو بہت ہیں۔ دوسری طرف ریمبو عائشہ کو جواب دیتا ہے کہ

چلیں ٹھیک ہے میں بات کرتا ہوں۔ آڈیو ٹیپ ریمبو نے فراہم کی جسے پولیس نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیاہے۔ ۔ دوسری جانب ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گریٹر اقبال پارک ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم کے قریبی ساتھی ریمبو اور ان کی ٹیم کے ارکان کے خلاف جسمانی ریمانڈ سے متعلق پولیس کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ پولیس نے ریمبو اور اس کے ساتھیوں کو جمعہ کے روز گرفتار کر کے ہفتے کی صبح علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کرنے اور ٹاک ٹاکر نرس کے ساتھ نازیبہ ویڈیو برآمد کرنے کے لئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ اس موقع پر ملزم ریمبواور اس کے ساتھیوں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ریمبو اور اس کے ساتھیوں کو یہ کہہ کر کہ سانحہ گریٹر اقبال پارک کی تفتیش تبدیل ہوگئی ہے تھانے میں آنے کو کہا وکیل کے مطابق ملزمان جب تھانے گئے تو پولیس نے انہیں تھانے میں گرفتار کرلیا۔ ریمبو کے وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریمبو اور اس کی ٹیم کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ریمبو پر جس نازیبہ ویڈیو بنانے کا اور بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا ہے وہ ایک سال پرانی ہے ،ٹک ٹاکر نرس نے اپنی رضا مندی سے اس سے رشتہ قائم کیا ہوا تھا وہ اکثر ریمبو کو دھمکی دیتی تھی کہ جو وہ کہتی ہے وہ کرتا چلا جائے اگر اس نے انکار کیا تو وہ ریمبو اور اس کی ٹیم کو جیل بھجوادے گی۔ ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار عائشہ اکرم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو مقدمے میں غلط ملوث کیا ہے ہم سب بے گناہ ہیں ۔واضح رہے کہ ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم نے جمعہ کے روز اپنے ساتھی ریمبو اور اس کی ٹیم کے ارکان کے خلاف آئی جی پولیس پنجاب رائو سردار کو ایک درخواست دی تھی جس میں ریمبو کے خلاف عائشہ اکرم نے مختلف الزامات عائد کئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…