طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات شروع، منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ

9  اکتوبر‬‮  2021

دو حہ(این این آئی)افغانستان کے نگراں وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ امریکی وفد سے نئی شروعات پر بات ہوئی ہے۔قطر کے دارالحکومت دوحا میں

طالبان اور امریکا کے 2 روزہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔عرب میڈیا سے گفتگو میں مولوی امیر خان متقی نے کہا کہ امریکی وفد سے افغان امریکا تعلقات کی نئی شروعات کرنے اور افغان مرکزی بینک کے ذخائر پر سے پابندی ہٹانے سے متعلق بات ہوئی ہے۔طالبان نے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ افغان وفد کی امریکی وفد سے ملاقات ہوئی ہے، جو کل بھی جاری رہے گی۔افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا نے افغان عوام کے لیے کورونا ویکسین فراہم کرنے کا بھی کہا ہے۔افغانستان سے انخلا کے بعد امریکا اور طالبان کی یہ پہلی اعلیٰ سطح پر بات چیت ہے۔امریکا کی جانب سے مذاکرات میں محکمہ خارجہ کے نائب نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ، یو ایس ایڈ کی عہدیدار سارہ چارلس اور انٹیلی جنس کمیونٹی کے عہدیدار شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…