اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے ایک شہری نے سب سے لمبی ناک کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس 71سالہ شخص کا نام محمد اوزیوریک ہے جس کی ناک دنیا میں سب سے زیادہ لمبی ہے۔ اس کی لمبائی ساڑھے 3انچ ہے۔ محمد اوزیوریک نے سب سے لمبی ناک کا ورلڈ ریکارڈ 11سال قبل 2010میں بھی
قائم کیا تھا۔ اس وقت اوزیوریک کی ناک کی پیمائش ایک اطالوی ٹی وی شو میں کی گئی تھی اور گزشتہ دنوں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے ایک بار پھر اس کی ناک کی پیمائش کی ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ اب تک لمبی ناک کا عالمی ریکارڈ اوزیوریک ہی کے پاس ہے۔