بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پسماندہ علاقوں کے لیے فیس بک کا انٹرنیٹ ڈرون

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک )فیس بک نے دنیا کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے انٹرنیٹ ڈرون بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس ڈرون کے ذریعے فراہم کی جانے والی انٹرنیٹ کی رفتار 10 جی بی فی سکینڈ تک ہو سکتی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ڈرون کے پر بوئنگ 737 جیسے ہیں اور یہ 90 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر سکتا ہے۔فیس بک کا انٹرنیٹ ڈرون 90 دن تک فضا میں رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔امریکہ میں تجریاتی بنیادوں پر ڈرون انٹرنیٹ سروس کا آغاز رواں سال کے آخر میں ہو گا۔کمپنی میں گلوبل انجئیرنگ امور کے نائب صدر جے پاریک کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون برطانیہ کی ایروسپیس ٹیم نے ڈیزائن کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد نئی ٹیکنالوجی میں ترقی کی رفتار بڑھانا ہے تاکہ انٹرنیٹ انفراسٹیکچر میں تبدیلی آ سکے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کا یہ منصوبے ترقی پذیر ممالک کو قریب لانے کے ایک پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حکمت عملی سے فیس بک کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔مسٹر پاریک نے ڈرون ٹیکنالوجی کو اہم ترین پیش رفت قرار دیا۔ڈیزائن کرنے کے بعد لیزر کا لیب ٹیسٹ کیا گیا ہے اور یہ فی سکینڈ دس جی بی ڈیٹا بھیجاتا ہے جو اس وقت انٹرنیٹ کی رفتار کے مقابلے میں دس گنا زائد ہے۔اب ہم حقیقی دنیا کے حالات میں لیزر کا تجربہ کر رہے ہیںدوسری جانب ماہرین اپنی مارکیٹ کے علاوہ دوسرے شعبوں میں فیس بک کے تجربات پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔فیس بک نے جب انٹرنیٹ ڈاٹ او ار جی (internet.org) کا اجر کیا تھا تو اس سے بھارت کی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں خدشات بڑھ گئے تھے۔ اس سروس کی مدد سے موبائل فون پر کچھ ویب سائٹس تک مفت رسائی کو فراہم کی گئی تھی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…