اسلام آباد( آن لائن )بلوچستان عوامی پارٹی کے سئنیر رہنماؤں نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال کو مستعفی ہونے کا مشورہ دید یا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے پارٹی کے سنئیر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ جام کما ل کو مشورہ دیا ہے کہ پارٹی کو مزید تقسیم اور بچانے کے لئے
وہ وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہو جائیں ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ جام کما ل نے پارٹی کے سنئیر رہنماؤں کا مشورہ مانتے ہو ئے قریبی رفقاء سے مشاورت شروع کر دی ہے جبکہ وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے پر بھی غور کر نا شروع کر دیا ہے ۔