منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

دنیا کی 10 با اثر ترین شخصیات میں سعودی سائنس دان خاتون بھی شامل

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی ڈاکٹر خلود المانع مصنوعی ذہانت ، انفارمیشن ٹکنالوجی اور ڈیٹا سائس کے شعبے میں دنیا کی 10 با اثر ترین شخصیات میں شامل ہو گئیں۔ انہوں نے اس فہرست میں چوتھا نمبر حاصل کر لیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے

ڈاکٹر خلود نے اس حوالے سے انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس فہرست میں دنیا بھر سے 4 ہزار با اثر افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ڈاکٹر خلود کے مطابق یہ درجہ بندی سب سے زیادہ گردش میں آنے والے تحقیقی مضامین کی بنیاد پر عمل میں آئی ہے۔سعودی سائنس دان خاتون نے زور دیا کہ وہ ٹویٹر کے پلیٹ فارم کے ذریعے اچھا مواد پیش کرنے کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ٹکنالوجی اور اپنے خصوصی شعبے سے متعلق تازہ ترین خبروں ، تحقیقی مطالعوں ، پیش رفت اور ایجادات سے با خبر رہتی ہیں۔ ساتھ ہی ان میں اہم اور نمایاں ترین چیزوں کو دیگر لوگوں تک بھی پہنچاتی ہیں۔ڈاکٹر خلود نے واضح کیا کہ وہ خواتین کی طرف سے سعودی عرب کی نمائندگی پر مسرور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر با اثر افراد کی تعداد محدود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…