جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پارکنگ کے پیسے سڑکوں کی مرمت میں استعمال ہوتے ہیں، کمشنر آفس کی نرالی منطق

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے شہر قائد میں غیرقانونی پارکنگ کی الاٹمنٹ اور پارکنگ فیس کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ چارجڈ پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری بند کی جائے گی،عدالت نے فریقین سے29 اکتوبرتک تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں غیر قانونی پارکنگ کی الاٹمنٹ اور پارکنگ فیس وصولی کے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے پارکنگ فیس وصولی پر ڈی آئی جی ٹریفک، کمشنر اور بلدیاتی اداروں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سوال کیا کہ کس قانون کے تحت پارکنگ فیس وصول کی جارہی ہے۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریماکس دیئے کہ پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں کی بے عزتی کی جاتی ہے اور پارکنگ والے فیس نہ دینے پر بدتمیزی کرتے ہیں۔عدالت نے متعلقہ حکام سے سوال کیا کہ کس نے جگہ جگہ پارکنگ کی اجازت دی؟ غیرقانونی پارکنگ سے شہر میں ٹریفک جام رہتا ہے۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پارکنگ والے طے شدہ فیس ہی نہیں بلکہ کوئی 20 اور کوئی 30 روپے فیس وصول کرتا ہے اور کوئی کہتا ہے کہ گاڑی کھڑی کی ہے تو خرچہ دو، یہ کونسا طریقہ ہے؟۔عدالت نے کہا کہ کسی نے آدھے گھنٹے بعد دوبارہ وہیں گاڑی پارک کرنی ہے تو پھر فیس لی جاتی ہے۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سوال کیا کہ کوئی تو قانون ہوگا جس کے تحت پارکنگ فیس وصول کی جارہی ہے؟ جس پر نمائندہ کمشنر آفس نے کہا کہ پارکنگ فیس وصول کرنے کا کوئی قانون نہیں۔نمائندہ کمشنر نے فاضل جج کو بتایا کہ پارکنگ فیس سڑکوں کی مرمت کے لیے وصول کی جاتی ہے، جس پر جج محمد اقبال نے کہا کہ کونسی سڑکوں کی مرمت ہورہی ہے؟ سڑکوں کا حال دیکھا ہے؟۔عدالت نے غیرقانونی پارکنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تشویش ہے کل کو گھر کے باہر بھی کھڑی گاڑی پر پارکنگ فیس وصول کرنا شروع نہ ہوجائے اور ایسا ہوا تو عزت دار لوگ عزت بچانے کیلیے 20 سے 30 روپے دے دیں گے۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ یہ ہو کیا رہا ہے، پہلے ایک طرف پارکنگ کی اجازت تھی اب دونوں اطراف میں گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ پارکنگ کی جگہ پر بورڈ کیوں نہیں لگا دیئے جاتے؟۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں کو پارکنگ کے لیے ٹھیکے پر دے دیا گیا ہے، ہم کارروائی کریں گے اور پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ نہیں لینے دیں گے۔سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے 29 اکتوبر تفصیلی جواب طلب کرلیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…