منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

حکومت کی آئندہ 3 ماہ میں مزید ہزاروں ارب روپے قرض لینے کی منصوبہ بندی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے آئندہ 3 ماہ میں ٹریژری بلز اور انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے 5.87 ٹریلین روپے کا قرض لینے کی منصوبہ بندی کرلی۔مرکزی بینک کے مطابق یہ قرض کمرشل بینکوں سے لیا جائے گا۔

5.87 ٹریلین روپے کا قرض پہلے سے لیے گئے 5.15 ٹریلین روپے کی قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال ہوگا۔ نئے قرضوں سے قوم پر قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا کیوں کہ گذشتہ ماہ ہی اسٹیٹ بینک نے بینچ مارک انٹرسٹ ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے۔ماہر اقتصادیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان کے مطابق بینچ مارک انٹرسٹ ریٹ میں ایک پوائنٹ اضافے سے قرضوں پر سود کی ادائیگی 180 ارب روپے بڑھ جاتی ہے۔ پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ریسرچ ہیڈ سمیع اللہ طارق نے کہاکہ ٹریژری بلز اور انویسٹمنٹ بانڈز کے اجرا سے حکومت کا مقصد قرض لینے کی لاگت کم کرنا، اقتصادی اصلاحات نافذ کرنے کے لیے مناسب وقت حاصل کرنا ہے۔ حکومت نئے قرض میں سے 720 بلین بجٹ اخراجات کے لیے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی رکھتی ہے۔ ان میں ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…