کامونکے(آن لائن)اینٹی کرپشن حکام نے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگانے پر میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں کے سابقہ 11افسران اوردکانات پرناجائزقابض سٹی مسلم لیگ (ن)کے صدر اقبال صدیق سندھو کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔درخواست گذارتیمورحسن نے پی ایم پورٹل پردی گئی درخواست میں جاری کرپشن کے بارے میں نشاندہی کی تھی۔
ڈائریکٹراینٹی کرپشن کی سربراہی میں انکوائری کے بعدکرپشن ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔درخواست گذار نے تحریرکیاکہ میونسپل کمیٹی کی دکانات پرقابض اقبال صدیق سدھونے بااثرشخصیات اورافسران کی ملی بھگت سے پندرہ بیس سال سے اوپن بولی نہیں ہونے دی سائل کی درخواست پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیواکبرعلی بھنڈرنے اس وقت کے اے سی حیدرعلی خان کی سربراہی میں انکوائری ٹیم مقررکی جس کی تجاویز کی روشنی میں فی دکان کاکرایہ ایک لاکھ روپے مقررکیاگیاملزم اقبال صدیق سدھونے میونسپل کمیٹی کی تین دکانوں پرقبضہ کیاہواہے۔اس طرح ہرماہ میونسپل کمیٹی کوتین لاکھ روپے کاٹیکہ لگ رہاہے۔دکانات جس جگہ واقع ہیں وہاں فی دکان کاکرایہ ایک لاکھ روپے سے بھی زائد مل سکتاہے۔ ملزم سیاسی اثررورسوخ کی بدولت نہ کرایہ اداکرتاہے اورنہ ہی دکانات خالی کررہاہے۔اس ضمن میں سابقہ اسسٹنٹ کمشنرزحیدرعلی خان اورراشد اقبال ٹی ایم اوزنے متعددبارنوٹسزجاری کیے لیکن تمام ترمعاملہ سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا،اس عجب کرپشن کی غضب کہانی کے بارے میں اینٹی کرپشن حکام نے تحقیق کر کے پی ایم پورٹل پرجواب داخل کرکے ملزمان کیخلاف کارروائی کاآغازکردیاہے۔درخواست گزارتیمورحسن نے ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کہ ملزم سے نہ صرف دکانیں خالی کرائی جائے بلکہ اس میں ملوث تمام سابق وموجودہ افسران کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سرکاری خزانے کوپہنچنے والے نقصان سے بچایاجاسکے