منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

زندہ دلان لاہور کیلئے بزدار حکومت کا ایک اور بڑا تحفہ

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) زندہ دلان لاہور کیلئے بزدار حکومت کا ایک اور بڑا تحفہ، گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کینال بینک روڈ

،جیل روڈ، فیروز پورروڈ،ملتان روڈ،بند روڈسے بابوصابو تک بنے گی ۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے لاہور کی تقریباً بڑی سڑکیںمنسلک ہوںگی۔ ایکسپریس وے کے ساتھ بس کے لئے گزر گاہ بھی بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہورکی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر میگا منصوبے شروع کئے ہیں۔ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے لاہور کی مصروف سڑکوںپرٹریفک کے دبائو میں 65فیصد تک کمی ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، اسد کھوکھر ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…