منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

یومیہ 70 ہزار افراد عمرہ کر رہے ،کرونا کا کوئی کیس ریکارڈ نہیں ہوا، وزارت حج

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان ہشام سعید نے حرم مکی شریف میں گنجائش کو بڑھانے سے متعلق منصوبوں اور طریقوں کا جائزہ لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں ترجمان نے کہا کہ کرونا کی وبا کے آغاز کے بعد “محفوظ عمرہ ماڈل” کے

نافذ کیے جانے پر ایک دن میں 6 ہزار معتمرین کا استقبال کیا جا رہا تھا۔ اس کے بعد اس تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جاتا رہا اور اس وقت ایک دن میں 70 ہزار سے زیادہ افراد عمرہ ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں شریک تمام اداروں کے ساتھ رابطہ کاری سے مذکورہ تعداد کو بڑھانے کے لیے منصوبے تیار کیے گئے ہیں۔ہشام سعید کے مطابق معتمرین میں اب تک کرونا وائرس کا کوئی ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا ۔ترجمان نے واضح کیا کہ گذشتہ ماہ سعودی عرب کے بیرون سے آنے والے معتمرین کے لیے 21 ہزار ویزے جاری ہوئے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مملکت کے بیرون سے آنے والوں کی جانب سے ویزوں کے حصول کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ ہشام نے بتایا کہ محفوظ عمرہ ماڈل کے نافذ ہونے کے بعد اب تک تقریبا 1 کروڑ معتمرین کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔ ان میں سعودی شہری ، غیر ملکی مقیمین اور مملکت کے بیرون سے آنے والے معتمر شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…