بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرزمیں شامل پاکستانیوں سے تحقیقات کا اعلان کر دیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے بڑے مالیاتی اسکینڈل پینڈورا پیپرز کا غیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری حکومت پینڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے تمام شہریوں کی تحقیقات کرے گا،، کسی بھی پاکستانی شہری کی کرپشن ثابت ہوئی تو تادیبی کارروائی کریں گے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے ’پنڈوراپیپرز‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت پنڈورا پیپرز میں آنے والے تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کر کے ان کے خلاف ایکشن لے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنڈوراپیپرز کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں اشرافیہ نے ٹیکس چوری، کرپشن سے ناجائزدولت بنائی، اشرافیہ نیناجائزدھن کومالیاتی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ فیکٹی کے مطابق تقریباً7ٹریلین ڈالرمحفوظ پناہ گاہوں میں رکھے گئے جس میں زیادہ تر آف شور کمپنیوں کے ذریعے منتقل کیے گئے پنڈوراپیپرز میں اشرافیہ کی ناجائزدولت بے نقاب کردی ہے۔ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان کی دولت لوٹی تھی ایسے ہی حکمران طبقے نے اپنے ملکوں کی دولت لوٹی، غریب ملکوں کاپیسہ روکنے کیلئے امیرملک کچھ نہیں کرتے امیرملکوں کے پاس جو غریب ممالک کا پیسہ ہے واپس بھی نہیں کرتے۔وزیراعظم نے کہا کہ 20سال کی جدوجہداسی یقین پرہے کہ کرپشن سے کئی ممالک غریب ہیں، غریب ممالک کے عوام پرپیسہ خرچ ہونے کے بجائے آف شور میں جاتاہے کرپشن کی وجہ سے غریب ملکوں کی کرنسی بے قدر ہو چکی ہے غربت کی وجہ سے غریب ممالک میں ہزاروں لوگ ناحق جان سے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…