جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

الوداع لیجنڈ ٗ عمر شریف کے انتقال پر کپل شرما کا ٹوئٹ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار عمر شریف کے انتقال پر بھارت سےبھی تعزیتی پیغامات آنا شروع ٗکپل شرما نے اپنے ٹوئٹ میں کہأ ”الوداع لیجنڈ “دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی

شہباز گل نے عمر شریف کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کی رحلت پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، اللّٰہ تعالیٰ عمر شریف کو غریقِ رحمت کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔شہباز گل کا کہنا تھا عمر شریف کو اپنے کام کے باعث کامیڈی کی دنیا میں منفرد مقام حاصل رہا اور انہوں نے اپنی شاندار کام سے نسل در نسل ناظرین کے دِل جیتے، عمر شریف عوام کےدلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر سید امین الحق کا معروف اداکار عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان اور دنیائے ظرافت ایک عظیم اداکار سے محروم ہوگیا،کروڑوں چہروں پر ہنسی بکَھیرنے والے عمر شریف جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس عظیم نقصان پر سوگوار خاندان کے ساتھ پوری قوم غمگین ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…