اسلام آباد (این این آئی)پی ڈی ایم کے ترجمان مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پرپٹرول بم گرادیا جو مدرآف آل بم کے مترادف ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آئے روزپٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کے
کمرتوڑڈالی اورجینامحال کردیا، ایک وقت کی روٹی کوترسنے والے غریب اپنی جانیں کیسے بچاپائیں گے؟،حکومت آئی ایم ایف سے مل کر مہنگائی کی چھری سے عوام کی شہ رگ کاٹ رہی ہے ،عوام کے چولہے بجھتے چلے جارہے ہیں مگرحکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ھے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے بائیس کروڑکی پاکستانیوں کے ملک کو آئی ایم ایف کے لئے چراگاہ بنادیاھے،عمران خان اورکٹھ پتلی حکومت آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈرہوچکی ہے ،عمران خان عوام کی مفادکیلئے آئی ایم ایف کو،،ایبسلوٹلی ناٹ،، کب کہیں گے؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان تم نے پوری قوم کی چیخیں نکال دیں اورقوم کورلادیا آپ نے ٹھیک کہاتھا کہ میں تمہاری چیخیں نکال دوں گا اوررلائوں گا۔ انہوںنے کہاکہ کیایہ بہترنہیں کہ عمران خان ،،احساس پیدل پروگرام،، کااعلان کرکے تاکہ ،،نہ بانس رہے نہ بانسری ؟تبدلی آنہیں رہی تبدلی آگئی،عمران خان کی صورت میں تین سال سے قوم پرایک عزاب مسلط ھے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم رہنما فیصلہ کرچکے ہیں کہ ھم نے پاکستان اورقوم کواس عزاب سے نجات دیتا ھے قوم اٹھ کھڑی ہو پی ڈی ایم پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کویکسرمستردکرتی ہے۔