اسلام آباد(آن لائن)ْمسلم لیگ (ن)اسحاق ڈار کی سینیٹ سیٹ بچانے کیلئے متحرک ہو گئی، ن لیگ نے 60 روز میں منتخب نمائندے کا حلف لازمی قرار دینے کا آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے کالعدم قرار دیا جائے، صدارتی آرڈیننس سے صرف ایک لیگی
رکن متاثر ہو گا آرڈیننس میں کہا گیا 60 روز میں حلف نہ لینے پر نشست خالی ہو جائے گی مخصوص شخصیت سے متعلق آرڈیننس کی گنجائش نہیں ،عام انتخابات 2023 میں ہونے ہیں اس وقت اس آرڈیننس کی ضرورت نہیں تھی ،درخواست پر فیصلے تک الیکشن کمیشن کو کسی بھی رکن کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے روکا جائے