پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پاک فوج کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ، دہشتگرد کمانڈر مارا گیا پاک فوج کے کیپٹن سکندر شہید ، جانتے ہیں کہاں سے تعلق تھا؟

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹانک /راولپنڈی (این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر مارا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ

تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ٹانک میں آپریشن کیا۔فورسز کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان ہلاک ہوگیا ،دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 سالہ کیپٹن سکندر شہید ہوگئے، جن کا تعلق پاکپتن سے تھا۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حالیہ دنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی دیکھی گئی ،دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 4 کمانڈروں سمیت 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہا کہ ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد آئی ای ڈیز (امپروائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائسز) کی تنصیب، کارروائیاں کرنے اور معصوم شہریوں کو ہدف بنا کر قتل کرنے میں متحرک تھے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…