اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مون سون ہوائیں ملک کے زیریں جنوبی علاقوں پر موجود ہیں اور اگلےتین سے چار دن تک جاری رہیں گی۔ جمعہ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو گا۔آج بروز بدھ ملک کے بیشتربالائی اوروسطی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی
پیش گوئی کی تھی ۔ تاہم سندھ، جنوبی پنجاب، جنوبی بلوچستان، کشمیراوراس سے ملحقہ علا قوں میں گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز جمعرات سندھ، جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی بلوچستان، کشمیراوراس سے ملحقہ علا قوں میں گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ میں موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گاجبکہ جمعہ کے روز بالائی /جنوبی پنجاب،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر،مشرقی بلوچستان اور سندھ میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔اس دوران سندھ، مشرقی بلوچستان اور خطۂ پوٹھوہارمیں چند مقامات پر مو سلا دھار بارش کی بھی توقع کی جارہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ خیبر پختونخوا، اسلا م آباد، بالائی پنجاب، زیریں سندھ، جنوبی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ تاہم بروز اتوار کو بالائی پنجاب ،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کو خیبر پختونخوا،اسلام آباد،بالائی/وسطی پنجاب اور کشمیر میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم منگل اور بروز بدھ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔