اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

ایف آئی اے کی جانب سے شہبازخاندان کیخلاف ثبوتوں سے بھرے 5بکسوں کی تفصیلات سامنے آگئیں،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 27  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے شہبازشریف خاندان کے خلاف ثبوتوں سے بھرے 5 بکسوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ان بکسوں میں موجود دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ چائے والے نے7کروڑ روپے،گھی والے نے 4 کروڑ روپے اور ڈرائی فروٹ والے نے 45 لاکھ روپے منتقل کیے۔اس کے علاوہ شوگرملز کے 57جعلی اور20 چھوٹے ملازمین کے جعلی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی منظرعام پر آگئی ہیں۔25 ارب روپے میں سے8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز غیرمتعلقہ افراد سے منتقل ہوئی ہیں۔ کاٹن، رائس، فلوررملز، پراپرٹی ایجنٹس کی جانب سے اربوں روپے بھیجے گئے جبکہ پھلوں، سبزیوں کی دکانوں، میڈیکل اسٹورز، فرنیچر،کپڑے کی دکانوں سے رقم منتقل ہوئی ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ کھلونے کی دکانوں اور پی سی اوز سے بھی اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔ یہ ٹرانزیکشن رمضان شوگرملز اور العربیہ کے جعلی اکاؤنٹس میں کی گئیں۔ ایف آئی اے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ان ٹرانزیکشنز کے وقت حمزہ شہباز رمضان شوگر کے چیف ایگزیکٹیو تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…