لاہور(این این آئی )مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں غریب کو تحفظ دینا شامل نہیں ہے،نئے پاکستان میں
عمران خان اور ان کے دوستوں کیلئے تمام سہولیات میسر ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ غریب کیلئے نئے پاکستان میں روٹی،چھت اور روزگار نہیں ہے۔عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے اپنی دو وقت کی روٹی نہیں پوری کرپارہا ہے۔اور عمران خان ابھی بھی این آر او نہیں دوں گا کا بھاشن سنارہے ہیں۔تین سال بعد بھی عمران خان عثمان بزدار کی طرح سیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف نے پانچ سال ملک و قو م کی خدمت کی ۔مسلم لیگ(ن) نے ملک کو ترقی کی راہ گامزن کیا لیکن اس نااہل ٹولے نے تین سالوں میں ساری محنت پر پانی پھیر دیا ہے۔اربوں ڈالر کی بارش کرنے والے وزیر آج غائب ہیں ۔اسد عمر ماضی میں معیشت پر لیکچر دیتے تھے لیکن آج سب نمونے مہنگائی پر چپ ہوچکے ہیں ۔