جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

وزرائے اعلیٰ ، گورنرز اور اراکین اسمبلی 2 لائسنس حاصل کرسکیں گے ، وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وزارت داخلہ کی جانب سے اسلحہ لائسنس سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائسنس کی معیاد پانچ سال مقرر کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ممنوعہ بو ر اسلحہ لائسنس کے اجرا کی فیس 10ہزار500مقرر کی گئی ہے جبکہ

غیرممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کی فیس چھ ہزار 500روپے مقرر کی گئی ہے۔ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لئے فیس آٹھ ہزار جبکہ غیرممنوعہ اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لئے فیس چار ہزار مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دو لائسنسز کے حصول کے لئے کم از کم ایک لاکھ کا سالانہ ٹیکس فائلر ہونے کی شرط عائد کی گئی ہے جبکہ غیر ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کے حصول کے لئے 50ہزار کا ٹیکس فائلر ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔صدر مملکت اور وزیراعظم غیر ممنوعہ بور کے دو اسلحہ لائسنس حاصل کرسکیں گے جبکہ چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی ، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو بھی دو لائسنس مل سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزارئے اعلیٰ ، گورنرز اور اراکین اسمبلی بھی دو لائسنس حاصل کرسکیں گے۔گریڈ 22کے وفاقی سیکرٹریز بھی ممنوعہ بور کے لائسنس حاصل کرسکیں گے جبکہ گریڈ 21کے افسران کو متعلقہ محکمہ کے سربراہ سے این سی او سی لینا ہوگا۔ممنوعہ بور لائسنس کے اجرا کا اختیار وزیر داخلہ جبکہ غیر ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس کا اختیار سیکرٹری داخلہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…