ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی وائس چانسلر کو ہٹاکر گریجویٹ کی تقرری ٗ طالبان تنقید کی زد میں آگئے

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی طرح کی ایک تبدیلی کابل یونیوسٹی میں بھی کی گئی جہاں محمد اشرف غیرت کو وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق جرمنی سے پی ایچ ڈی ہولڈر محمد عثمان بابری کو ہٹاکر گریجویٹ محمد اشرف غیرت کو کابل یونیورسٹی کا وائس

چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق محمد اشرف غیرت کی تعیناتی پر عوام اور اساتذہ کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔پروفیسرز یونین کابل یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں ہائر ایجوکیشن قانون کے مطابق اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو منتخب کیا جاتا ہے لیکن افغانستان میں اس کے برعکس ہوا ہے۔پروفیسرز یونین نے طالبان کو نظرثانی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اشرف غیرت کی تقرری پر نظرثانی نہ ہوئی تو فیصلہ کریں گے۔طالبان کے سینئر رکن شیخ فقیر اللہ فائق نے بھی اشرف غیرت کی تقرری پر تنقید کی ہے۔ادھر افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ اشرف غیرت نے ماضی میں صحافیوں کے قتل کے جواز پیش کیے تھے اور صحافیوں کے قتل پر بھی اکسایا تھا۔اس حوالے سے کابل یونیورسٹی کے نومنتخب عبوری وائس چانسلر محمد اشرف غیرت کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کے عہدے پر تقرری کے بعد سے غلط دعوئوں اور پروپیگنڈیکا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محمد اشرف غیرت نے خود پر صحافیوں کے قتل کی حمایت سمیت تمام الزامات کی تردید کرتے

ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں نصاب کی اسلامائزیشن اور اسلامی اسکالرز کی تقرری پر کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف پروپیگنڈا صحافیوں اور افغانستان سے باہر رہنے والوں کی طرف سیکیا جا رہا ہے لیکن یہ پروپیگنڈا امارت اسلامی کے تعلیمی شعبے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے عزم کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ ہی فوٹو شاپ تصاویر سے عوام کو بیوقوف بنایا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…