کابل (آن لائن )افغانستان میں طالبان جنگجو سیرو تفریح میں مصروف ہیں ، کابل کے چڑیا گھر میں طالبان جنگجو ئوں کے سیر سپاٹے کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے ۔ ویڈیو میں کابل چِڑیا گھرمیں افغان طالبان کو جنگلوں پر جْھک کر ببر شیر
کو دیکھتے، بندر کی حرکتوں سے محظوظ ہوتے اور پرندوں کی تصاویر لیتے دیکھا جاسکتا ہے ۔کسی نے بندوق کی نال پر گْلاب اٹکا رکھا ہے تو کوئی درخت کی ٹھنڈی چھاو?ں میں بینچ پر بیٹھا موبائل فون میں مگن ہے۔جنگل کے بادشاہ کو چھونا تو ممکن نہیں لیکن اس کے مجسمے کے ساتھ تو بیٹھا جاسکتا ہے، یہ مجسمہ اس چڑیا گھر کے لاڈلے مرجان نامی شیر کی یادمیں امریکی مجسمہ ساز نے تراشہ تھا، مرجان دو ہزار میں چل بسا تھا۔ طالبان جنگجوو?ں نے گزشتہ 20 سال مغربی افواج سے لڑتے ہوئے گزارے ہیں، یہ پہلا موقع ہے جب یہ ا?زادی سے سیر و تفریح میں مصروف ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فی الحال اس چڑیا گھر کا کوئی ڈائریکٹر نہیں، انتظامیہ کے سہمے ہوئے حکام کیمرے کا سامنا کرنے کو تیار نہیں، لیکن انہیں امید ہے کہ یہ تاریخ نہیں دہرائی جائے گی۔