اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کا اعتراف

datetime 22  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ پروگرام کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، غریب عوام کو اشیائے خورد و نوش پر ڈائریکٹ سبسڈی فراہم کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہوںنے کہاکہ گھی کی عالمی قیمتوں میں50 فیصد کا فرق آیا جسے ہم نے 30 فیصد پر رکھا،گندم کی قیمتوں میں ساڑھے 13 فیصد اضافہ ہوا ہے

،پاکستان میں پیٹرول 123 روپے اور انڈیا میں 250 روپے لیٹر ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گھی پرسبسڈی دیں گے، درآمدی گھی کی اضافی قیمتوں کا بوجھ حکومت اٹھائیگی، غریب عوام کو ہم اشیائے خورد و نوش پر ڈائریکٹ سبسڈی دیں گے، 4 کروڑ لوگوں کو کیش سبسڈی دی جائیگی۔شوکت ترین نے کہا کہ مڈل مین 3 سے 4 سو فیصد تک پیسہ بنا رہا ہے، اشیائے خوردونوش میں کارٹیلائزیشن پر سی سی پی ایکشن لیگا، فوڈ کنٹرول انسپکٹرز کا نظام بحال کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ تیل کی قیمتیں بڑھنے اور گاڑیوں کی درآمد سے ڈالر مہنگا ہوا ہے، ڈالر افغانستان جا رہا ہے، تاثر منفی ہونے سے ایکسپورٹرز پیسہ باہر رکھنا شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ میڈیم اور لانگ ٹرم پلان بنائیں تاکہ کرائسز نہ آئیں، اس مہینے کے آخر میں کامیاب پاکستان پروگرام لانچ ہوجائیگا،نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والی 42 فی صد آبادی کو کھانے پینے کی اشیا پر براہ راست سبسڈی دی جائے گی، وزیر خزانہ کے طور پرکام کرتا رہوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…