لندن(نیوزڈیسک)عام طور پر مرد خواتین کی ڈرائیونگ کی مہارت کو شک و شبہ کی نظر سے دیکھتے ہیں، لیکن ایک نئے سروے کے نتائج کے مطابق مرد اور عورت میں سے زیادہ اچھا ڈرائیور کون کے مقابلے میں، عورتوں نے بازی مار لی ہے۔جائزہ رپورٹ کے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ عورتوں نے ناصرف ڈرائیونگ ٹیسٹ میں زیادہ اسکور حاصل کیا، بلکہ ایک گمنام مشاہدے کے دوران مصروف ترین جنکشن پر بھی مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ڈرائیونگ کا مظاہرہ کیا۔ مردوں نے عورتوں کے مقابلے میں سڑک پر خطرات کو جانتے ہوئے تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا، اور خطرناک موڑ تیز رفتاری سے کاٹا، جبکہ مردوں نے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ہینڈ فری موبائل فون استعمال کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔سروے کے حیران کن نتائج کے مطابق 28 فیصد عورتوں کو یقین تھا، کہ وہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ڈرائیونگ کرتی ہیں، جبکہ دوسری طرف 13 فیصد مردوں نے کہا کہ، وہ سمجھتے ہیں کہ ڈرائیونگ سیٹ پر عورت زیادہ اچھی ڈرائیور ہوتی ہیں۔برطانوی انشورنس کمپنی پریولیج کی جانب سے منعقدہ سروے میں لندن کے ہائیڈ پارک میں موجود 200 افراد کی جانب سے ایک مصروف جنکشن پر50 ڈرائیوروں کی ڈرائیونگ کی مہارت کا جائزہ لیا گیا ۔اس دوران ڈرائیونگ کے 14 پہلوؤں پر نظر رکھی گئی۔نتائج کے مطابق عورتوں نے مجموعی اسکور میں سے 23.6 پوائنٹس کا ممکنہ ہائی اسکور حاصل کیا ،جبکہ مردوں نے 19.8کا اسکور حاصل کیا۔ایک زمرے کے تحت ٹیل گیٹنگ یا آگے والی گاڑی کے پیچھے کم وقفہ رکھ کر ڈرائیونگ کرنے پر نظر رکھی گئی، جس میں 28 فیصد مردوں کے مقابلے میں صرف چار فیصد خواتین اپنے آگے والی گاڑی سے بہت قریب تھیں۔نتائج میں ڈرائیونگ کی مہارت پر لوگوں کے اصل خیالات ان کی اصل مہارت کے حوالے سے ایک بڑا اختلاف ظاہر ہوا ۔شرکاء سے پوچھا گیا کہ کیا وہ صورت حال کے حوالے سے مناسب رفتار میں ڈرائیونگ کرتے ہیں، اس سوال کے جواب میں 84 فیصد مردوں نے باقاعدگی سے ایسا کرنے کا دعوی کیا، جبکہ حقیقت میں ایسا صرف 64 فیصد مردوں نے کیا تھا ۔سروے کے دوران نصف سے زائد مردوں کی تعداد نےسڑک پر خطرے کو تیز رفتاری سے طے کیا علاوہ ازیں، نصف سے زائد مردوں نے پیلی ٹریفک لائٹ پر گاڑی کو آگے نکال لیا، جبکہ ان کے مقابلے میں 14 فیصد خواتین نے ایسا کیا تھا ۔
اسی طرح 14 فیصد مردوں کے مقابلے میں صرف ایک فیصد عورتوں نےخطرناک موڑ تیز رفتاری سے کاٹا، جبکہ 24 فیصد مردوں اور 16 فیصد عورتوں نے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر ہینڈ فری موبائل فون استعمال کرنے کا اعتراف کیا۔خواتین سے زیادہ مردوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اگر ان کی کار کے پیچھے کوئی دوسری گاڑی ناہو تو وہ موڑ کاٹنے کا اشارہ نہیں کرتے ہیں۔اسی طرح سروے کے ایک حصے کے طور پر ڈرائیونگ کے رائٹنگ ٹیسٹ میں 1383 نان ڈرائیوروں کا جائزہ لیا گیا۔ڈرائیونگ انسٹرکٹر نیل بیسن جنھوں نے یہ سروے منعقد کیا تھا کہا کہ نتائج حیران کن ہیں انھوں نے کہا میرے تجربے کے مطابق مرد سیکھنے میں زیادہ بہتر ہوتے ہیں، اور عام طور پر ڈرائیونگ سیکھتے ہوئے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، لیکن نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ عورتیں معلومات کو زیادہ بہتر طریقے سے یاد رکھتی ہیں ۔شارلٹ فیلڈنگ کار انشورنس کمپنی کی سربراہ ہیں انھوں نے کہا کہ تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک عام تاثر کے برخلاف مرد کی ڈرائیونگ کی مہارت اور اس کی اصل ڈرائیونگ میں واضح اختلاف ہے
خواتین مردوں سے بہتر ڈرائیور ہیں, رپورٹ
29
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں