اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا سے بچاو کی ویکسین لازم قرار دینے کیخلاف دائر درخواست مسترد کر دی ۔ منگل کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے کہاکہ ویکسین کی مخالفت کرنے والے
دوسری شہریوں کے حقوق کا خیال کریں،آئین میں دی گئی بنیادی حقوق کی ضمانت کچھ پابندیوں سے مشروط ہے۔فیصلے میں کہاگیاکہ سائنسدانوں اور پروفیشنل محققین نے انسانوں کو بچانے کی ویکسین تیار کی، ڈبلیو ایچ او جیسے اداروں نے ویکسین کو محفوظ قرار دیا ہے۔