پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

مسلسل 30 سال سے مفرور مجرم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) جیل سے فرار ہونے والے ایک مجرم نے مسلسل تیس برس تک فرار رہنے کے بعد اس ہفتے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔31 جولائی 1992 میں جیل کو ا?ری اور کٹر سے کاٹنے کے بعد جیل توڑکر فرار ہوا تھا۔ ا?سٹریلیا میں نیو ساؤتھ ویلز پولیس (این ایس ڈبلیو) فورس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ مفرور کو تلاش کرنے کی ہرممکن کوشش کی گئی

تھی لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوسکا تھا۔ڈارکو ڈیسِک کی عمر فرار کے وقت 35 برس تھی اور اب وہ 64 برس کا ہے۔ اب ان پر نہ صرف پرانا جرم دوبارہ لاگو کیا گیا ہے لیکن اب جیل سے فرار ہونے کا مقدمہ بھی درج ہوگیا ہے۔ اب اس کی درخواست ضمانت مسترد کی جاچکی ہیاور اب ڈارکو کو 28 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ڈارکو نے کہا کہ وہ اسے ملک بدری کا خطرہ تھا اور 1992 میں اسے یوگوسلاویہ بھیجا جارہا تھا جہاں شدید لڑائی اور خانہ جنگی جاری تھی۔ اسی ڈر سے وہ جیل توڑ کر بھاگا تھا۔ فرار کے بعد اس نے نام بدلا اور مختلف کام کرکے اپنا پیٹ پالتا رہا۔ اس نے بہت عرصہ ساحل کے ریتیلے علاقوں میں گزارا۔ لیکن لوگ اب اس کے رویے سے اس کے ہمدرد بن گئے ہیں اور اس کی مدد کے لیے ایک کراؤڈ فنڈنگ پیج بھی بنایا گیا ہے۔انٹرنیٹ پر چندہ مہم کے دوران اب تک چھ ہزار ڈالر کی رقم جمع ہوچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…