منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

وکیل کا لباس پہن کر ملزم نے کمرہ عدالت میں فائرنگ کر دی، 2 افراد ہلاک

datetime 16  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی) جڑانوالہ وکیل کی وردی میں ملبوس ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے مقدمہ قتل میں نامزد 2 افراد کو ایڈیشنل سیشن جج کے کمرہ عدالت میں قتل کر دیا-قتل ہونیوالے افراد ارشد جٹ کے بیٹے عمران مالوآنہ کے مقدمہ قتل میں نامزد تھے-

کمرہ عدالت میں دوہرے قتل کی واردات پر بھگڈر مچ گئی- پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا-بتایا گیا ہے کہ تھانہ کھڑریانوالہ کے مقدمہ نمبر 271 /2018 بجرم 302 میں نامزد ملزمان شاہد اور اسرار الحق کو تاریخ پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا کمرہ عدالت میں وکیل کی وردی میں ملبوس ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر مقدمہ قتل میں نامزد ایک ملزم دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونیوالے ملزم کو طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا کمرہ عدالت میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سے خوف و حراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی کمرہ عدالت میں 2 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے ار پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جوڈیشل کپملکیس سے آدھے کلو میٹر پر تھانہ سٹی واقع ہے دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات نے سیکورٹی کا پول کھول دیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کی اطلاع پر ایس پی ٹاون ڈاکٹر رضا تنویر اور ڈی ایس پی جمشید اقبال چشتی بھی ہسپتال پہنچ گئے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…