کراچی (آن لائن) پاکستان کے بہترین، ابھرتے ہوئے اور تیزی سے ترقی کرنے والے اسلامی بینک، فیصل اسلامی نے دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز میں سے ایک شاہین شاہ آفریدی کو اپنا کاپوریٹ برانڈ ایمبسیڈر مقرر کر دیا۔ پاکستان کے مرکزی اسٹرائیک باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو حال ہی
میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے ’پلیئر آف دی مَنتھ‘ کے طور پر نامزد کیا ہے۔فیصل بینک کے ریٹیل بینکنگ کے سربراہ جودت حسین نے کہا کہ ایک نسبتاً نئے اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اسلامک بینک کے طور پر ہمیں شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ اپنی شراکت داری پر فخر ہے کیونکہ وہ سب سے کم عمر، انتہائی مستقل مزاج، اور قابلِ اعتماد فاسٹ باؤلرز میںشامل ہیں ۔اِن کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کے بعد ہم ملک میں اسلامی بینکاری کو فروغ دینے اور اپنے صارفین کیلئے شریعت کے مطابق جدید پراڈکٹس اور خدمات لانے کیلئے اپنے سفر کو تیز کرنے کے منتظر ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل بینک کی اسلامک بینکنگ میں تبدیلی قابلِ ذکر اور مثالی ہے جو ادارے کے مضبوط عزم اور لگن کی عکاس ہے۔ میں اس اشتراک سے بہت خوش ہوں اور برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر بینک کی نمائندگی کا منتظر ہو ں۔فیصل بینک لمیٹڈ پاکستان کے معروف کمرشل بینکوں میں سے ایک ہے اورعالمی بنیادوں پر ایک روایتی بینک کو اسلامی بینک میں تبدیل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔