پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

نور مقدم کیس ٗ ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت کے موقع پر عدالت کے باہر احتجاج

datetime 13  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت پندرہ ستمبر  بدھ تک ملتوی کر دی گئی ۔ پیر کو کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی ۔ملزم ذاکر جعفر کی جانب سے خواجہ حارث

بطور وکیل پیش ہوئے۔نور مقدم کے والد شوکت علی مخدوم کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔شوکت علی مقدم کے وکیل نے کیس دیگر شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیساتھ سننے کی استدعا کی ۔ خواجہ حارث نے کہاکہ یہ درخواست دیگر کیسز کساتھ نہیں سنا جاسکتا، خواجہ حارث نے کہاکہ میرے موکل ضمانت ، دوسرا کیس شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کا ہے۔ عدالت نے شاہ خاور ایڈووکیٹ کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے کہاکہ شاہ خاور ایڈووکیٹ آئندہ سماعت سے پہلے وکالت نامہ جمع کرائیں۔ کیس کی سماعت 15ستمبر تک ملتوی کعر دی گئی ۔ دوسری جانب نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست پر سماعت کے دور ان عدالت کے باہر نور مقدم کے عزیز و اقارب نے احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ملزمان سے کسی قسم کی ہمدردی نا برتی جائے۔ مظاہرین نے کہاکہ نور مقدم کیس میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…