بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

یونیورسٹی سے ملنے والامعاوضہ ضروریات پوری نہیں کرتا پروفیسر نے رات کو پیز ا شاپ کھول لی

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)ایک 32 سالہ مصری شخص کی متاثرکن کہانی سامنے آئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک استاد ہے اورایک نجی یونیورسٹی میں پروفیسر ہے۔ دلچسپ کہانی یہ ہے کہ وہ دن کو یونیورسٹی میں پڑھاتا ہے اور رات کو اپنی پیزا شاپ چلاتا اور خود پیزے بنا کرفروخت کرتا ہے۔

ڈاکٹر عمرو فہمی جو اس وقت 30 کے پیٹے میں ہیں نے اپنی کہانی عرب ٹی وی کو بیان کی اور بتایا کہ میں نے 2012 میں یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ سنہ 2013 میں ایک نجی یونیورسٹی میں اکنامکس اور مارکیٹنگ کی تدریس شروع کردی۔ 2016 میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ اس کی یونیورسٹی کے کام سے ملنے والا معاوضہ میری ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی نہیں تھا۔ میں نے سوچا کہ یونیورسٹی میں پڑھانے کے ساتھ ساتھ کوئی دوسرا کام بھی کرنا چاہیے تاکہ میں مزید تعلیم بھی جاری رکھ سکوں اور خاندان کی کفالت کی ذمہ داریوں کی انجام دہی بھی کر سکوں۔ مجھے برگر اور پیزا پسند تھے۔ چنانچہ میں نے برگر تیار کرنے کے لیے ایک موبائل ٹھیلا خریدا اور اس میں برگربنا کرفروخت کرنا شروع کردیے۔ میں نے کئی سال تک برگر فروخت کئے اور اب دوستوں کے ساتھ مل کر جنوبی قاہرہ میں الاھرام گارڈن میں ایک پیزاریسٹورینٹ کھولا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…