منامہ (این این آئی )خلیجی ریاست بحرین نے اسرائیلی ریاست کیساتھ نام نہاد امن معاہدے کے بعد اسرائیلیوں کے لیے اپنے دروازے کھول دئیے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق بحرینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ
منامہ نے اسرائیلی شہریوں کے لیے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ۔عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلیوں کے ویزوں کے اجرا کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دونوں ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے کے لیے فضائی سروس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری طرف سے بحرین نے باضابطہ طورپر اسرائیلیوں کے لیے ویزے جاری کرنے کی خبر پرکوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ بحرین نے اکتوبر 2020 کو اسرائیل کے ساتھ امریکا کی ثالثی کے تحت امن معاہدے کا اعلان کیاتھا۔ بحرین کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے پر فلسطین میں شدید رد عمل سامنے آیا اور اس اقدام کو فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دیا تھا۔