منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلاول اپوزیشن کی اپوزیشن ہیں یا حکومت کی؟ حافظ حمد اللّٰہ نے سوال اٹھا دیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی پر سوال اٹھایا ہے کہ بلاول اپوزیشن کی اپوزیشن ہیں یاحکومت کی اپوزیشن ہیں؟ایک بیان کے ذریعے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پی پی رہنمائوں کے بیانات پر حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن و دیگر قیادت نے ہمیشہ کٹھ پتلی عمران خان اور ان کی حکومت کی اپوزیشن کی ہے۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ہمیشہ حکومت کی اپوزیشن کی ہے، اپوزیشن کی اپوزیشن نہیں کی۔رہنما جے یو آئی نے کہا کہ جب سے پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے الگ ہوئی ہے، بلاول بھٹو کے ساتھیوں کا ہدف پی ڈی ایم قیادت ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو زرداری کی پی ڈی ایم پر تنقید کیا حکومت اور اس کے سہولت کاروں کی سہولت کاری نہیں؟پی ڈی ایم کے ترجمان نے کہاکہ آج بھی پیپلز پارٹی کے لیے پی ڈی ایم کے دروازے کھلے ہیں۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں آنا چاہتی ہے تو جن معاہدوں سے انحراف کیا ہے ان کا ازالہ کرے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری پارٹی سے سینیٹ میں ووٹ لینے پر سوال تو بنتا ہے۔رہنما جے یو آئی نے کہاکہ امید ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سنجیدہ سیاست کرتے ہوئے کٹھ پتلی حکومت کے خلاف تیر چلائیں گے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے خلاف تیر چلانے میں بلاول بھٹو زرداری کو کچھ بھی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن پر تیر چلانا، الٹا اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…