منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

امتحان میں زیادہ نمبر لگانے سے انکار پر طالبہ نے لیکچرار پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

datetime 10  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنمنٹ ایم اے او کالج کی طالبہ کو لیکچرار کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے معاملے کا ڈراپ سین ، امتحان میں زیادہ نمبر نہ لگانے کی وجہ سے طالبہ کی جانب سے لیکچرار پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا ، اس حوالے سے بے تکلفانہ پیغامات اور واٹس ایپ نمبر پر بھیجی گئی ویڈیوز نجی ٹی وی نے حاصل کی ہیں ۔ معاملے پر انکوائری کی

جانب سے رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق لیکچرار پر ہراسگی کی بجائے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ثابت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی نیو کے مطابق ذرائع کے مطابق ایم اے او کالج میں زیر تعلیم طالبہ نے لیکچرار پر جنسی ہراسگی کا الزام لگاتے ہوئے پرنسپل کو کارروائی کی درخواست دی جس پر فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے پانچ رکنی انکوائری کمیٹی بنائی گئی۔ کمیٹی نے انکوائری مکمل کرکے رپورٹ محکمہ ہائر ایجوکیشن کو ارسال کردی تھی۔باوثوق ذرائع کے مطابق لیکچرار نے طالبہ کو ہراساں نہیں کیا بلکہ امتحان میں اضافی نمبر لگانے سے انکار پر طالبہ نے لیکچرار پر ہراسگی کا الزام لگایا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق طالبہ کی جانب سے لیکچرار کو بھیجی گئی اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز اور موبائل نمبر پر کئے گئے بے تکلفانہ میسجز کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔موبائل میسجز میں طالبہ لیکچرار سے بے تکلفانہ اور رومانٹک انداز میں گفتگو کر رہی ہے جبکہ ٹک ٹاک ویڈیوز کو بھی اخلاقی طور پر مناسب نہیں کہا جا سکتا۔ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرتے ہوئے یہ سفارشات اخذ کی ہیں کہ لیکچرار کا طالبہ کے ساتھ بے تکلفانہ رویہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے نہ کہ ہراسگی کے لہٰذا اسے کالج سے بطور سزا کسی دوسری جگہ ٹرانسفر کر دیا جائے۔پرنسپل گورنمنٹ ایم اے او کالج ڈاکٹر رانا شبیر کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ مزید کارروائی کے لئے متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔طالبہ سے موقف لینے کے لئے اس کے موبائل نمبر پر متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن نمبر بند ہونے کی وجہ سے رابطہ نہیں ہو سکا۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…