منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

داعش کا اہم رہنما افغانستان میں ہلاک ہوگیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )داعش کا اہم ترین رہنما افغانستان میں جنم واصل ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا اہم رہنما فاروق بنگلزئی افغانستان کے ضلع زرنج نیمروز میں ہلاک ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابقداعش کا رہنما افغان طالبان کیساتھ لڑائی میں مارا گیا ہے ۔

فاروق بنگل زئی کے الزام تھا کہ وہ ننگر ہار سے بیٹھ کر داعش کے نیٹ ورک کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرتا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق داعش کے رہنما نے ہزارہ ، پولیس اہلکاروں سمیت عیسائی برادری کو اپنا ہدف بنایا ہے ۔ ادھر پاکستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور میں آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔دہشت گردوں کو آئیڈیل پارک ٹاؤن شپ سے گرفتار کیاگیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد میں جنید ضیا ، محمد وقاص اور محمد جواد شامل ہیں۔ ان کا تعلق کالعدم داعش سے ہے۔سی ٹی ڈی نے بیان میں کہا کہ ملزمان سے دستی بم ، بارودی مواد ، اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا ہے۔ ان کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حساس تنصیبات تھیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…