اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افغان طالبان کے بانی ملّا عمر کے بیٹے مولوی یعقوب کی تصویر منظر عام پر آگئی۔ مولوی محمد یعقوب مجاہد کی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی یہ تصویر طالبان کی جانب سے خود جاری کی گئی ہے۔یہ تصویر طالبان کےرہنما احمد اللہ متقی نے اپنے
آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کی ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملا یعقوب اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ موجود ہیں تاہم واضح نہیں ہے کہ یہ تصویر کب اور کہاں کی ہے۔مولوی یعقوب کو طالبان کابینہ میں عبوری وزیر دفاع کا عہدہ دیا گیا ہے، اس کے علاوہ وہ عسکری آپریشنز کے سربراہ بھی ہیں۔