منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

بغیر پردے والی عورت کٹے ہوئے تربوز کی طرح ہے، طالبان عہدیدار

datetime 10  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (مانیٹرنگ، این این آئی) بغیر پردے والی عورت کٹے ہوئے تربوز کی طرح ہے، یہ بات ایک طالبان عہدیدار نے ایک انٹرویو کے دوران کہی، ان کا یہ انٹرویو ٹوئٹر پر موجود ہے، یہ چند سیکنڈ کا کلپ ہے اس میں صحافی نے طالبان عہدیدار سے پردے کے حوالے سے

سوال کیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ کٹا ہوا تربوز خریدنا چاہو گے یا پھر سالم (مکمل) تربوز، یقیناً آپ سالم تربوز خریدنا چاہو گے، طالبان عہدیدار کا کہنا تھا کہ بغیر پردے کے عورت بھی کٹے ہوئے تربوز کی طرح ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے نتیجے میں آنے والے تعطل کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں میں تدریس کا عمل ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا ہے تاہم طالبان نے ملک کی جامعات میں مردوں اور خواتین کو الگ الگ تعلیم دینے کے حوالے سے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک دستاویز میں کہا گیا کہ جامعات میں مرد اور خواتین طالبعلموں کو ایک ساتھ نہ بیٹھنے دیا جائے، انھیں الگ الگ بٹھایا جائے اور ضروری ہو تو اس تقسیم کے لیے پردہ استعمال کیا جائے۔یہ بھی کہا گیا کہ بہترین صورتحال تو یہ ہونی چاہیے کہ خواتین کے لیے خاتون اساتذہ ہوں تاہم اگر ایسا ممکن نہ ہو تو اچھے کردار کے حامل بزرگ مردوں کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔طالبات کو اس بات کا بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ عبایہ، چادر اور حجاب یا پھر نقاب کا لازمی استعمال کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…