لاہور(این این آئی )پاکستان میں کم کرایوں کیساتھ نئی ایئرلائن کو متعارف کرا دی گئی ہے، جس کا نام فلائی جناح ہے۔ یہ ایئرلائن نجی گروپ نے ایئر عریبیہ گروپ، کے ساتھ مل کر پاکستان میں لانچ کی ہے، جو کہ ایک مشترکا منصوبہ ہے۔ فلائی جناح، سیرین ایئر اور ایئر سیال کے بعد حالیہ دنوں میں تیسری نئی ایئر لائن ہوگی، جبکہ جیٹ گرین اور کیو ایئرلائن کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔