جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

درمیانی عمر کے اکثر افراد جگر کی مختلف بیماریوں کے شکار ہیں اگر خدانخواستہ آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو 5 ایسی غذائیں جو جگر کی چربی گھٹانے میں مفید ہیں

datetime 6  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جگر جو غذا کو ہضم کرنے، توانائی جمع کرنے اور جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرنے کا ایک اہم کام انجام دیتا ہے اس کی صحت سے متعلق عام انسان کبھی غور نہیں کرتا جس کی وجہ سے جگر کے لاتعداد امراض بڑھ چکے ہیں اور آئے روز ان بیماریوں کی وجہ سے یا جگر کے کام بند ہونے کی وجہ سے کتنے ہی لوگ مر رہے ہیں۔تفصیلات کے طمابق

جگر کی بیماریوں میں سے ایک فیٹی لیور یا جگر میں اضافی چربی کا جمع ہونا بھی ہے جوکہ پیٹ کی چربی سے زیادہ ضدی ہوتی ہے اور یوں آپ کے لئے بے شمار مسائل پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔کے فوڈ کے مطابق جن لوگوں کو فیٹی لیور جیسے خطرناک مسائل کا سامنا ہے ان کے لئے قدرتی طور پر ایسی غذائیں بھی موجود ہیں جن کو کھانے سے جگر کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ آپ بھی جانیں وہ 5 اہم اور گھر میں عام استعمال ہونے والی ایسی غذائیں جو فیٹی لیور کو کم کرسکتی ہیں۔ہلدی چونکہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور جگر کی صحت کے حوالے سے بہت مفید سمجھی جاتی ہے۔ یہ جگر کی چربی کو گھٹانے اور اس کو بہتر طور پر کام کرنے میں مدد دیتی ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہلدی وزن کم کرنے اور ہاضمے کے عمل کو بھی بڑھاتی ہےاسی لئے یہ فیٹی لیور کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔گرین ٹی میں catechins کیٹیچن پایا جاتا ہے جو جگر کے کام کو بہتر بناتا ہے اور فیٹی جگر کی بیماری کو کنٹرول رکھنے کے لئے 3 سے 4 کپ گرین چائے باقاعدگی سے پینا بھی اس مسئلے کا آسان حل ہے۔ہرے پتوں والی سبزیوں میں موجود حیاتین، کلوروفل نمکیات اور سیلولوز، میگنیشئیم وغیرہ پایا جاتا ہے جوکہ جگر کو مضبوط بنانے اور اضآفی چربی کو جسم سے باآسانی باہر نکالنے میں مدد دیتی ہیں۔ اس لئے جتنا ہوسکے پالک، میتھی، ساگ جیسی سبزیوں کو استعمال کریں۔لیموں میں وٹامن سی اور گلوکاتھائیون glutathione. پایا جاتا ہے جوکہ فیٹی لیور کو کنٹرول کرنے اور تیزابیت کو کم کرنے میں مفید ہے۔ اس لئے لیموں کو آپ ہر کھانے کے ساتھ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔سیب کا سرکہ بھی اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور جسم کو جراثیموں کے حملے سے بچاتا ہے اس لئے یہ جگر کے ورم اور چربی کو بھی گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔ لہٰذا سیب کا سرکہ روزانہ آدھے گلاس پانی کے ساتھ ایک چمچ شامل کرکے پی لینا صحت کے کئی مسائل سمیت جگر کو طاقت دینے میں بھی مفید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…