واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے دعوی کیا ہے کہ امریکا افغانستان میں واپس جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر لنزے کا کہنا ہے کہ امریکا کو واپس افغانستان میں جانا پڑے گا۔اپنے ایک بیان میں لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان کو مکمل طور پر کنٹرول نہیں کرپائیں گے، وہاں کے حالات سے مجبور ہو کر امریکا کو دوبارہ افغانستان میں فوجی بھیجنا ہی پڑیں گے۔