جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

جارحانہ ایرانی بیانات قابل مذمت ہیں: سعودی وزیر خارجہ

datetime 28  جولائی  2015 |

ریاض (نیوزڈیسک )سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران کے ‘جارحانہ بیانات’ کی مذمت کی ہے۔ یہ مذمت تہران کی جانب سے سعودی عرب کے قریبی اتحادی بحرین پر ان الزامات کے بعد سامنے آئی جن میں کہا گیا تھا کہ منامہ، خلیج میں کشیدگی کو ہوا دینے کے لئے ایران پر بے بنیاد الزام عاید کر رہا ہے۔یوریی یونین کی فارن پالیسی چیف فیڈریکا مغیرنی کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ‘یہ سب ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔’اتوار کے روز ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرین پر ‘بے بنیاد الزامات’ کا الزام عاید کیا جس کا مقصد ‘خطے میں تناو’ پیدا کرنا ہے۔ اس بیان سے پہلے بحرینی وزیر داخلہ نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ انہوں نے ایران سے ہتھیار سمگلنگ کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ‘ایسے بیانات اچھے تعلقات کے خواہاں ملک کے عزم کا مظہر نہیں ہیں۔” یہ بیانات صورتحال کو خراب کر رہے ہیں اور بات صرف یہی نہیں رک جاتی۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اتوار کے روز اپنے دورہ کویت میں بحرینی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ منامہ نے ایران سے اسلحہ سمگلنگ میں ملوث دو افراد گرفتار کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں دو ٹوک الفاظ میں ان دعووں کو غلط قرار دیتا ہوں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…