منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شہزاد رائے کے گانے میں ماڈلنگ کرنے والے شخص کو پی ٹی آئی حکومت نے وزیر لگا دیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیر کا عہدے رکھنے والا شخص کی جانب سے ماضی میں ماڈلنگ کرنے کا انکشاف۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سیاسی شخصیت نہ صرف شہزاد رائے کے گانے پر ڈانس پرفارمنس بھی دے چکے ہیں بلکہ ریمپ پر واک کر کے اپنے جلوے بھی بکھیر چکے ہوئے ہیں۔ان موصوف کا نام فیصل امین گنڈاپور ہے۔سیاست میں آنے سے قبل شعبہ

صحافت اور ماڈلنگ میں اپنا آپ منوا چکے ہوئے ہیں۔ماڈلنگ کے حوالے سے فیصل امین گنڈا پور کاکہنا تھا کہ پیرس میں ایک جاپانی کمپنی کا ماڈلنگ شو تھا جب میں آڈیشن کے لیے گیاتو انہوں نے مجھے دیکھتے ہی اوکے کر دیا کہ میں ریمپ پر واک کرنے کے لیے فٹ ہوں۔فیصل امین کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے میں نے ریمپ پر واک نہیں کی تھی۔ میوزک ویڈیوزاور چھوٹے موٹے رول پاکستان میں کر چکا تھا مگر ریمپ واک نہیں کی تھی۔یہ موصوف وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پورکے بھائی ہیں۔خیال رہےفیصل امین گنڈاپورکو وزیرنامزد تو کر دیا گیا ہے مگر ابھی تک انہیں باقاعدہ کوئی وزارت سونپی نہیں گئی ۔خیال رہے یہ کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے کہ کیسے کیسےمیدان سے ہیرے چن کر سیاست کے کارزار میں بچھا دیے گئے ہیں۔تحریک انصاف کی تین سالہ کارکردگی کی رنگا رنگ تقریب جمائی گئی تو اس دن پتا چلا کہ کیسے کیسے نابغے اس پارٹی کا حصہ ہیں،ابرارالحق تو خیر سے پاپ میوزک کی جان رہے ہیں،عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے بھی فوک گلوکاری سے ہٹ کر کچھ سنایا جبکہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے اپنے ساتھی گلوکار کے ساتھ مل کر تو محفل کو چار چاند لگا دیے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…