پشاور( آن لائن) افغان طالبان کی حمایت میں پوسٹر او ر بورڈ لگانے پر پابندی عائد کردی ہیں ۔ جماعت اسلامی کی جانب سے گزشتہ روز شہر کے مختلف مقامات پر طالبان کی فتح کی مبارک باد پر بورڈ لگائے گئے تھے ۔ جماعت اسلامی کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر لگائے جانے والے بورڈوں کو ہٹا دیاگیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے اس ضمن میں معذرت بھی کی گئی ہے ۔
جماعت اسلامی کی جانب سے لگائے گئے بورڈ میں افغان طالبان رہنمائوں کی تصاویر بھی لگا ئی گئی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان طالبان کی حمایت اور ان کی مبارک باد دینے کے حوالے سے بورڈ لگانے پرپابندی عائد کردی گئی ہیں اوراس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور سائن بورڈ کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایات بھی کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ شہر میں جماعت اسلامی کی جانب سے پہلی بار افغان طالبان کی حمایت میں بورڈز لگائے گئے تھے ۔