ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کامیاب جوان پروگرام ،نوجوانوں کا خواب حقیقت میں تبدیل دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں نوجوان کاروبار کے مالک بن گئے

datetime 1  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کا خواب حقیقت میں تبدیل،دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں نوجوان کاروبار کے مالک بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام نے ابتک کتنے نوجوانوں کو کتنا قرض دیا، کتنی نوکریاں پیدا کیں؟ پہلی مرتبہ اعدادو شمارجاری کر دیئے گئے جس کے مطابق کامیاب جوان پروگرام نے 14 ہزار 275 نوجوانوں میں 18 ارب تقسیم کرنے کا

عمل مکمل کرلیا،کامیاب جوان پروگرام ملک بھر میں 30 ہزار نوجوانوں کے لئے نوکریاں پیدا کرنے والا پروگرام بن گیا،رپورٹ کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت سب سے زیادہ سروس سیکٹر میں 72 فیصد نوکریاں ملیں،سروس سیکٹر میں 21 ہزار 389 نوجوانوں کوکاروبار یا ملازمت کی صورت میں روزگار میسر آیا، زراعت کے شعبہ میں 17.7فیصد افراد کو روزگار کے فوری مواقع میسر آگئے، زرعی شعبہ میں کامیاب جوان پروگرام 5 ہزار 238 نوجوانوں کو روزگار دینے کا سبب بنا گیا، مینوفیکچرنگ شعبہ تیسرے نمبرپر رہا،10 فیصدنوجوان نے قرض سے کاروبار شروع کرلیا ۔ رپورٹ کے مطابق مینوفیکچرنگ شعبہ تین ہزار نوجوانوں کو کاروبار اور نوکری کے مواقع فراہم کئے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کامیاب جوان پروگرام کی صوبائی رپورٹ بھی سامنے لے آئے،پنجاب میں 22 ہزار 14 نوجوان کامیاب جوان پروگرام کے قرض سے کاروبار کے مالک بن گئے۔رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں 4 ہزار کے قریب کامیاب کاروبار شروع کرنے میں کامیاب ہوگئے، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 444 نوجوانوں کو قرض سے کاروبار اور روزگار میسر آیا،بلوچستان میں 169،گلگت بلستان میں 229 ،اور آزاد کشمیر میں 113 نوجوان برسر روزگار ہوگئے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 672 نوجوانوں کو ملازمت یا روزگار ملا۔عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ نوجوانوں میں 100 ارب تقسیم کرنے کا ہدف دیا ہے، کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے لئے روزگار اور کاروبار کی بڑی امید بن گیا ہے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں عمران خان اور ان کی ٹیم نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، تین سال میں ڈیڑھ سال کرونا کی نظر ہوگیا،اس کے باوجودپروگرام کامیابی سے جاری ہے۔عثمان ڈار نے کہاکہ دوسال کی تفصیلات کامیاب جوان پروگرام کی وہیب سائٹ پر ڈال دی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا مشن نوجوانوان کو باوقار روزگار کی فراہمی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…