منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا کا سب سے بڑا قرآن تیار، پاکستانی آرٹسٹ نے تاریخ بدل دی

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) ایوارڈ یافتہ پاکستانی مصور شاہد رسام نے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک تیار کیا ہے جس کے ایک حصے کی رونمائی دبئی میں ہونے والے ایکسپو میں ہوگی۔عالمی میڈیا کے مطابق پاکستانی مصور شاہد رسام نے ایلومینیم اور سونے کی مدد سے دنیا کا سب سے

بڑا قرآن پاک تیار کیا ہے جس کے صفحات 8.5 فٹ لمبے اور ساڑھے چھ فٹ چوڑے ہیں ، ایک صفحے پر 150 الفاظ لکھے گئے ہیں اور صفحات کی تعداد 550 ہے۔خیال رہے کہ روایتی طور پر قرآن پاک اب تک کاغذ، کپڑے یا چمڑے پر کندہ کیا گیا ہے تاہم پہلی پاکستانی مصور نے ایلومینیم اور سونے کا استعمال کیا ہے۔تخلیق کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں قرآن پاک کے حروف کو قلم سے تحریر نہیں کیا گیا بلکہ ایلومینیم میں ڈھال کر اس پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔شاہد رسام نے اس تاریخی تخلیق کا آغاز 5 سال قبل کیا تھا اور اس کا ایک حصہ دبئی میں اس ماہ ہونے والے ایکسپو 2020 میں رونمائی کے لیے پیش کیا جائے گا۔شام رسام اس سے قبل 2000 میں ایلومینیم اور گولڈ پلیٹڈ الفاظ کے ساتھ اللہ کے 99 نام لکھ چکے ہیں اور اسی دوران انھوں نے اسی طرز پرقرآن پاک تیار کرنے کا خیال آیا تھا۔پاکستانی مصور کو متحدہ عرب امارات کی یونیورسٹی آف العین نے ’آرٹسٹ آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ بھی دیا تھا۔واضح رہے کہ اس وقت سب سے بڑا قرآن پاک 6.74 فٹ اونچا اور 4.11 فٹ چوڑا ہے اور اس میں 632 صفحات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…