ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان میں سوتی دھاگے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

datetime 31  اگست‬‮  2021 |

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں مہنگی بجلی کے بعد سوتی دھاگے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہیں۔سوتی دھاگے کی قیمتیں بڑھنے کے باعث پاور لومز سیکٹر پھر بحران کا شکار ہونے لگا اور پیداواری لاگت میں اضافے سے فیکڑی مالکان کی مشکلات بڑھ گئیں

پاکستان میں ملکی کپاس کی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے اور درآمدی کپاس کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جس کے نتیجے میں سوتی دھاگہ انتہائی مہنگا ہونے سے کپڑا بنانے والے فیکڑی مالکان پیداواری لاگت دوگنی ہونے سے پریشان ہیں۔فیکٹری مالکان کے مطابق یارن کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے، ہماری کاسٹ پروڈکشن بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 11 فیصد کم ہو گئی ہے بلکہ پاور لومز انڈسٹری جو بڑی مشکل سے بحران سے نکلی تھی وہ ایک بار پھر بدترین بحران کا شکار ہو گئی ہے۔فیکڑی مالکان کے مطابق مہنگی ترین بجلی بھی پاور لومز سیکٹر کے بحران میں اضافے کا سبب ہے، بجلی ہر ماہ ایک دو روپے یونٹ مہنگی ہو رہی ہے، جب حکومت آئی تو 13 روپے کا یونٹ تھا اور اب ایک یونٹ 27 روپے کا ہے، اس کے بعد دھاگے پر سٹا کھیلا جا رہا ہے جس سے ہماری انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے۔پاور لومز مالکان کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ انڈسٹری کو بحران سے بچانے کے لیے بجلی اور دھاگے کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…