بدوملہی (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے پی ٹی آئی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے حکومتی کارکردگی کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ
وہ سیکورٹی کے بغیرعوام میں جا کر دکھائیں انہیں پتہ چلے کہ عوام ان کے بارے میں کیا جذبات رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت3 سال مکمل ہونے ایک ایسا جشن منا رہی ہے جو عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے برابر ہے وزیر اعظم کہتے ہیں پاکستان کے عوام 3 سالوں میں خوشحال ہوئے ہیں وزیر اطلاعات فرماتے ہیں کہ جتنی مہنگائی ہوئی ہے اتنا عوام کی آمدن میں ہوا ہے یہ وہ بیانات ہیں جن کا گھر گھر مذاق اڑایا جا رہا ہے ہر وہ شخص جو روزانہ بازار سے آٹا، ڈالیں،دودھ گوشت،بوڑھے والدین کے لئے دوائیں خریدتا ہے بجلی گیس کا بل دیتا ہے اس حکومت کو ہر روز بد دعائیں دیتا ہے ان تین سالوں میں جتنی مہنگائی ہوئی ہے اس کی مثال پیچھے ہیں ملتی وزیر اعظم کہتے ہیں کہ عوام خوشحال ہوئے ہیں خوشحال عوام نہیں بلکہ عمران نیازی کے وزیر اور مافیازخوشحال ہوئے ہیں جو عمران نیازی کی چھتری تلے عوام کو لوٹ رہے ہیں پاکستان کے عوام کی چیخیں نکل گئیں ہیں حکومت کی 3سالہ کارگردگی سے، احسن اقبال نے کہا کہ میں وزیر اعظم کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ کسی بازار میں سی سیکیورٹی کے بغیر جا کر دکھائیں انہیں پتہ چلے گا کہ پاکستان کے عوام انکے اور انکی حکومت کے بارے میں کیا جذبات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن عنقریب ایک وائٹ پیپر جاری کر رہی ہیں جس میں اس حکومت معاشی۔ سفارتی اور اس کی سیاسی کارکردگی کا رپورٹ کارڈ پیش کیا جائے گا
اور اس رپورٹ میں پاکستانی عوام کو اُن خطرات س آگاہ کیا جائے گا جو اس حکومت کی وجہ سے پاکستان کو پیش آئے ہیں انہوں نے کہا کہ خاموشی کے ساتھ روپے کی11 روپے کی ڈی ویلو ایشن کر دی گئی ہے وہ پاکستانی روپیہ جو ڈالر کے مقابلے میں 154روپے پر تھا 2 ماہ میں 166 روپے پر چلا گیا ہے 11روپے ڈی ویلو ایشن سے تقریبا
12سو ارب کا قرضہ پاکستانی قوم پر چڑھ چکا ہے آج حکومت بڑے دعوے کر رہی ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے کاریں موٹر سائیکلیں زیادہ فروخت ہو رہی ہیں میں حکومت کو چیلنج کرتا ہے کہ اکنامک سروے کو دیکھیں ابھی بھی کاروں موٹر سائیکلوں کی فروخت 2018 کے مقابلے میں 35 فی صد کم ہے، احسن اقبال نے کہا
کہ وہ صوبہ پنجاب جو مسلم لیگ ن کے سنوارا تھا ترقی دی تھی آج اس پنجاب کے ہر شعبے حلیہ چاہیے وہ شعبہ تعلیم ہو،صحت ہوستیاناس کر دیا گیا ہے آج پنجاب کے ہر ڈی ایچ کیو میں غریبوں کا مفت علاج بند کر دیا گیا ہے لوگ پریشان ہیں اور اس حکومت کے کان پر جون تک نہیں رینگتی ہے اور یہ صرف سوشل میڈیا کے
پروپیگنڈہ،کردار کشیاں کر کر اپنی کارکردگی دکھاتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں خواتین کے خلاف جسطرح کے جرائم ہو رہے ہیں ایسی مثال ہماری تاریخ میں نہیں ملتی آج خواتین بدترین عدم تحفظ کا شکار ہیں اور وزیر اعظم صاحب کھبی موبائل فون کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں کبھی خواتین کے لباس کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں
لیکن وہ خواتین کیساتھ زیادتی کرنے والوں کو مجرم قرار دینے سے شرماتے ہیں خواتین سے متعلق ایسے غیر سنجیدہ بیانات سے ان میں عدم تحفظ پیدا ہو گا ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ خواتین سے زیادتی کے مقدمات کو خصوصی عدالتوں میں سنا جائے اور ایک ماہ کے اندر مثالی سزا دینی چاہیے تاکہ ہماری ہر ماں بہن بیٹی خود کو محفوظ
تصور کر سکے لیکن عمران نیازی صاحب کی توجہ ہمارے مافیاز کی تجوریاں بھرنے کی طرف ہے آٹا،شوگر،تیل ادویات سٹاک ایکس چینج کا مافیا عمران خان کی چھتری تلے ملک کو لوٹ رہا ہے امیر امیرترین اور غریب غریب ترین ہورہا ہے پاکستان بدترین غربت، بے روزگاری،سماجی ناہمواری کا شکار رہاہے اور ہمارا حکمران بانسری بجارہا ہے کہ ہمارے عوام خوشحال ہیں۔