اسلام آباد(آن لائن)ترجمان سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی سرجری کے لئے اٹھنے والے اخراجات سرکاری خزانے سے لینے سے انکار کر دیاہے۔ جسٹس قاضی فیض عیسیٰ کی اہلیہ کو گلہڑ کا عارضہ لاحق ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا۔ اب ڈاکٹرز کی ایڈوائس پر ان کی سرجری کی جانی ہے۔ جس کے تمام سفری و طبی اخراجات جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی جیب سی خرچ کرنے کا کہا ہے۔واضح رہے کہجسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ اگلے ہفتے بیرون ملک روانہ ہوں گے۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ سرینا عیسیٰ کے علاج کیلئے بیرون ملک جارہے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ڈاکٹروں نے سرینا عیسیٰ کے گلے کے بڑھے تھائیرائڈز کی سرجری تجویز کی ہے۔سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ علاج اور سفری اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے۔