جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

فرانسیسی سفارتخانے پر حملہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک

datetime 26  اگست‬‮  2021 |

دودوما(این این آئی)تنزانیہ کے دارلحکومت دارالسلام میں فرانسیسی سفارت خانہ پر حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بندوق بردار شخص

نے فرانسیسی سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر مسلح شخص نے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔بندوق بردار شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس افسران اور ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک جب کہ دیگر 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔تنزانیہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سائمن سیرو نے میڈیا کو بتایا کہ فرانسیسی سفارت خانے پر مامور پولیس پارٹی نے بہادری کے ساتھ حملہ آور کا مقابلہ کیا۔ جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا جس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب تنزانیہ کی صدر سامیہ حسن ملک کے مرکزی تجارتی شہر داراالسلام میں ایک تقریب میں سیکورٹی حکام سے خطاب کر رہی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو فرانسیسی سفارت خانہ کے مرکزی گیٹ پر مارا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…